مایاوتی کی متاثرین سے ملاقات؛ دلت اورمسلم اتحاد پردیا زور، مودی اورآرایس ایس کوبنایا جم کرنشانہ
احمد آباد،4/اگست (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس پر آج شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک طرف سے وہ ”سب کا ساتھ، سب کا ترقی“کی بات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ”گؤرکشا“کے نام پردلتوں اورمسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔مایاوتی نے دلتوں سے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ مل کراتحادبنائیں اور گجرات میں حکومت بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ انا واقعہ کیلئے آپ کو بی جے پی حکومت سے انصاف مانگناچاہئے۔آپ کومسلمانوں کے ساتھ اتحاد بنانا چاہئے اور یہاں حکومت بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ آپ کوانصاف نہیں مانگنا پڑے بلکہ آپ انصاف کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔متاثرین کے لواحقین سے ملاقات کرنے کے بعددلتوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی، آر ایس ایس، شیو سینا اور ان کی تنظیمیں ایک اچھی طرح باہرسوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پہلے مسلمانوں کو نشانہ بناتے تھے اور اب وہ دلتوں کونشانہ بنارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گجرات کے رہنے والے نریندر مودی کہتے ہیں ”سب کا ساتھ، سب کا وکاسُُلیکن اصل میں دلتوں کی ترقی نہیں ہو رہی ہے،صرف کچھ صنعت کاروں اور تاجروں کو ترقی کا پھل مل رہا ہے۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو خبردار کیا کہ دلتوں کے خلاف ظلم کرنا بند کریں کیونکہ وہ اسے برداشت کرنے نہیں جا رہے ہیں۔